گکھڑمنڈی:دھان کی فصل زیر آب، کسانوں کا احتجاج

گکھڑمنڈی:دھان کی فصل زیر آب، کسانوں کا احتجاج

ایم این اے بلال تارڑ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے متحرک

گکھڑمنڈی (نامہ نگار )طوفانی بارشوں کے با عث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ہزاروں ایکڑ دھان کی فصل ڈوب جانے پر کسان سراپا احتجاج بن گئے ۔ ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کسانوں کے احتجاج پر ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد سے ملاقات کرکے نکاسی آب کا معاملہ حل کرنے پر مشاورت کی جس ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیرزادہ اسسٹنٹ کمشنرز صدر و سٹی گوجرانوالہ قانونگو غلام مصطفی ، پٹواری غلام صابر گورائیہ حلقہ گکھڑ سیاسی سماجی شخصیات میجر ریٹائرڈ الطاف احمد چیمہ عنصر محمود سندھو شازب سردار چیمہ ودیگر کے ہمراہ قصوی ٰ مارکی کے قریب موقع کا معائنہ کرکے پانی کے اخراج کیلئے ممکنہ فوری حل کی ہدایات جاری کیں شازب سردار چیمہ نے کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پانی کے نکاس کی تجاویز اور رکاوٹوں کی نشان دہی کی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...