سال کی ضرورت کیلئے گندم موجود :ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر
دوسرے صوبوں کی ضروریات پوری کر نے سے مسائل ہوتے ہیں :عمار آصف
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمارآصف وڑائچ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں پنجاب میں گندم کی پیداوار ضرورت سے 33فیصد زائد ہوئی جبکہ دوسرے صوبوں خیبرپختونخوا’ بلوچستا ن اورسندھ کو ہر سال انکی ضروریات سے کم پیداوار کی وجہ سے پنجاب ہی گندم فراہم کرتا ہے ، مختلف عوامل جیسے موسم کی خرابی’سیلابی صورتحال جیسی قدرتی آفات کی وجہ سے پنجاب کوبڑا دھچکا لگتا ہے تو مارکیٹ میں پیداواری کمی اور ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم امپورٹ کرنی پڑتی ہے تاکہ عوام کو سستاآٹا سستی روٹی ملتی رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گندم سٹاک کی وجہ سے مارکیٹ میں ریٹ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے ،کسان نے پیداوار کے بعد گندم کا اچھا ریٹ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فلور ملز کے پاس سال بھر کی ضرورت کیلئے گندم کا سٹاک موجود ہے ، اگر کہیں شارٹیج ہوتی ہے تو تھوڑی بہت امپورٹ کی جائے گی تا کہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments