گجرات‘ لالہ موسیٰ ،کھاریاں روٹ پر گرین بس نہ چل سکی
بعض حلقوں کی جانب سے بسیں کشمیربھجوانے ،سیاسی رسہ کشی کے الزامات
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )گجرات سے لالہ موسیٰ ،کھاریاں روٹ پر گرین بس سروس شروع نہ ہوسکی، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلع گجرات میں گرین بس سروس شروع کرنے کے اعلان کے بعد سب سے پہلے جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ شہرسمیت جی ٹی روڈ پر اہم دیہات کے سٹاپ پر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظار گاہیں بھی تعمیرکی گئیں لیکن گزشتہ دنوں جی ٹی روڈ کے بجائے گجرات سے دولت نگر،گجرات سے منگووال گرین بس سروس کا آغازکرکے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں اور دیہاتی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی،جی ٹی روڈ کے عوام بس سٹاپس پر لگی ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویردیکھ کر ہی گزاراکررہے ہیں،بعض لوگوں کا کہناہے کہ ضلع گجرات میں مسلم لیگ(ق) اور مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی کی وجہ سے لالہ موسیٰ ،کھاریاں کے عوام کو نظرانداز کردیا گیاجبکہ کچھ لوگ یہ کہتے بھی نظرآرہے ہیں کہ کشمیرالیکشن جیتنے کیلئے کشمیرمیں لالہ موسیٰ ،کھاریاں کے حصہ کی بسیں بھجوائی گئی ہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ ،کھاریاں جی ٹی روڈ پر بھی گرین بس سروس کاجلد آغازکیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments