آزاد کشمیر الیکشن ، گجرات میں 77پو لنگ سٹیشن قائم
فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل،2200افسر و پولیس اہلکار تعینات
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی زیرِ قیادت آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 77پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 32کیٹیگری اے ، 38کیٹیگری بی اور 7 کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی کیلئے 2200 سے زائد پولیس افسر و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں ڈی پی او اختر فاروق کی سربراہی میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور جنرل الیکشن کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments