گجرات کے متعدد سکولوں میں نئے ہیڈماسٹرز کی تعیناتی
دھمہ ملکہ ‘سدھ‘رڑیالہ ‘بیگہ مہروجپور ،کوٹلہ قاسم خان کے سکول شامل
گلیانہ(نامہ نگار )ضلع گجرات میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ہونے والی ترقیوں کے بعد متعدد سرکاری سکولوں کو نئے ہیڈ ماسٹرز مل گئے ۔ نئی تعیناتیوں کے مطابق میاں خضر حیات کو گورنمنٹ ہائی سکول سدھ، عابد محمود سیال گورنمنٹ ہائی سکول رڑیالہ، سعید اسد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھمہ ملکہ، انصر پرویز گجر کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بیگہ مہروجپور، فیصل رشید اعوان گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک بختاور، سجاد حیدر بھدر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہنج، فرخ عباس شاہ کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سیدہ براہم، امین انصاری گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹلہ قاسم خان جبکہ ایوب بھٹی کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک سروانی میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا ۔نئے تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹر زکو پنجاب ٹیچرز یونین گجرات کے صدر ساجد ندیم نت، تحصیل کھاریاں کے چیئرمین طارق مصطفی اعوان، صدر تحصیل کھاریاں حاجی سلیمان اور جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب احمد نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments