واسا گجرات کو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات

واسا گجرات کو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فنانس اینڈ ریونیو واسا گجرات ڈاکٹر افضال افضل نے کہا ہے کہ واسا نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر شہری مسائل سے متعلق 6 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی، مسلسل محنت اور ٹیم ورک کے باعث گجرات میں اربن فلڈنگ، بارش کے پانی کے جمع ہونے اور سیوریج کے مسائل پر نمایاں حد تک قابو پایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کمرشل صارفین سے بلوں کی مد میں 10سے 12فیصد ریکوری ہو رہی ہے ، تاہم واسا کو اپنے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تمام شہری بروقت بل ادا کرکے ادارے سے تعاون کریں۔اگر کسی شہری کو بل کے متعلق کوئی شکایت ہے تو فوری طور واسا ہیڈ آفس یا سب آفس رابطہ کریں ان کا کہنا تھا کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے ، سیوریج سروس بند کرنے اور دیگر قانونی کارروائی سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...