علی پورچٹھہ:ڈکیتی اور چوری کی وار داتوں میں اضافہ
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے با وجود ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہیں:متاثرین
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )رواں ماہ علی پورچٹھہ جرائم کی لپیٹ میں رہا، ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری، جیب تراشی اور زرعی سامان کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری، جیب تراشی اور زرعی سامان کی چوری کے واقعات نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ تھانہ علی پورچٹھہ سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکو آصف کریانہ و ایزی پیسہ شاپ سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ریلوے روڈ پر شاہ زیب سے موٹرسائیکل چھین لیا گیاجبکہ چوک چھبالی سے فیاض حسین، سرکلر روڈ سے اسد عباس اور چوک امیر حمزہ کے قریب سے بھی نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چرا کر لے گئے ۔ رکھ سنگھ پورہ میں زمیندار مہر نذیر نور پوری کی زرعی زمین سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا پیٹر انجن چوری کر لیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں تاہم ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہیں،حکام علی پورچٹھہ میں جرائم کی لہر کا نوٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments