موترہ:ناکہ توڑ کرفرارہونیوالا ملزم گرفتار،3بھاگ نکلے
موترہ(نامہ نگار)ناکہ توڑ کرفرارہونیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ 3پولیس کو چکما دیکرفرارہو گئے ۔
تھانہ موترہ پولیس کے مطابق اہلکار پل نہر جامکے چیمہ پر ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4ملزم آئے جو ناکہ توڑ کر جامکے چیمہ کی طرف فرار ہوگئے پولیس نے تعاقب کیاتو ایک موٹرسائیکل تھڑی سے ٹکرا گئی او ر اس پر سوار ملزم گرگئے ایک ملزم طلحہ جو زخمی ہوگیا اس کو پولیس نے گرفتارکرلیا ،باقی ملزم فرار ہوگئے ،گرفتارملزم طلحہ تھانہ صدر کا مفرور تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments