عہدے وحکومتیں عارضی ،داتا گنج بخش کا فیضان جاری رہیگا:دائود رضوی

عہدے وحکومتیں عارضی ،داتا گنج  بخش کا فیضان جاری رہیگا:دائود رضوی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضا ئے مصطفی پاکستان صاحبزادہ داؤد رضوی نے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہدے اور حکومتیں عارضی ہیں۔

جبکہ داتا گنج بخش علی بن عثمان کا فیضان جاری رہے گا،اقتدار حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں،کئی لوگ لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت پر اتر آتے ہیں مگر 983 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی داتا صاحب کے دربار پر عقیدت مندوں کا ہجوم دن رات فیض فیوض و برکات حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...