ڈسکہ :ورکرز کو2ماہ کی تنخواہ نہ ملی ، کوڑے کے ڈھیر
کئی ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ گئے ،حکا م نو ٹس لیں :متاثرین
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں ستھرا پنجاب کے ملازمین نے 2ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پرگلی محلوں میں آناچھوڑدیا، ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ،درجنوں ملازمین ڈیوٹیاں چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ گئے ۔ صوبائی وزیربلدیات کے حلقہ میں ستھرا پنجاب کے ملازمین جن کو 2ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں انہوں نے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈسکہ شہر کی گلی محلوں میں آناچھوڑدیا ، ستھرا پنجاب کے ملازمین جو پہلے ہفتہ میں ایک بار گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کیلئے آجاتے تھے اب ان کے نہ آنے کی وجہ سے ہرگلی محلہ میں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے تعفن سے شہریوں کا سانس لینا تک مشکل ہوگیا۔دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر درجنوں ستھرا پنجاب کے ملازمین ڈیوٹیاں چھوڑ کرگھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاستدان اور افسر ہم سے پورا مہینہ کام لیتے ہیں اور تنخواہ دینے کی جب بھاری آتی ہے تو ہمیں یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ اکاؤنٹ میں تنخواہیں نہیں آرہیں جب آئینگی تمہیں مل جائینگی ،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ،تنخواہیں نہیں ملیں گی تو گزر بسر کیسے کرینگے ۔ ملازمین نے وزیراعلیٰ مریم نوازسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments