کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر کل پولنگ ،گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں9ہزار اہلکار تعینات
مجموعی طور پر 3لاکھ 48ہزار 700ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے‘593پولنگ سٹیشنز میں 86حساس ترین قرار ، امن خراب کر نے کی کوشش پرفوری کارروا ئی ہوگی :آر پی او
گوجرانوالہ (راجہ ماجد سے )آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کیلئے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے 7 اضلاع میں پولیس نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے ۔انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور محفوظ بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائیگی جبکہ تمام اضلاع میں موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائیگا۔ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں 2اگست کو ایل اے 35 جموں 2، ایل اے 36جموں 3، ایل اے 37 جموں 4، ایل اے 38جموں 5 اور ایل اے 42 کشمیر ویلی کی نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی ،ان حلقوں میں مجموعی طور پر 3لاکھ 48ہزار 700ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، مجموعی طور پر 593پولنگ سٹیشنز میں 86کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جہاں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز 9ہزار افسر اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے ،انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا اور کسی بھی قانون شکنی یا امن خراب کرنے کی کوشش پر فوری کارروائی کی جائیگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments