گوجرانوالہ: میٹرو بس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنیکا حکم

گوجرانوالہ: میٹرو بس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنیکا حکم

مقررہ مدت میں مکمل کر کے متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے میٹرو بس منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، منصوبے کی مجموعی پیشرفت اور مختلف مقامات پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں اور منصوبے سے وابستہ حکام نے انہیں تعمیراتی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور تکمیل کے شیڈول سے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار میں فوری اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کر کے متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے سفری سہولیات میں بہتری، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...