گجرات:چہلم امام حسینؓ پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،
جس میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہوگی، حکومت کی جانب سے جلوس کے شرکا کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments