ڈسکہ :پیرا فورس تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام

 ڈسکہ :پیرا فورس تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام

واگزار اراضی پر بھی دوبارہ مافیا نے قبضہ کر لیا ، حکام نوٹس لیں :شہری

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں پیرا فورس بھی تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ،تجاوزات مافیا سے آپریشن کرکے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ سے مافیا نے قبضہ جمالیا ۔ شہرمیں پیرا فورس جس کا کام تجاوزات مافیا کو نکیل ڈالنا ہے وہ علاقہ بھرمیں تجاوزات کاخاتمہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ، پیرا فورس نے بھی تجاوزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ، ایک سال قبل انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کرکے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی تھی تجاوزات مافیا نے دوبارہ واگزار کروائی گئی اراضی پر قبضہ جماناشروع کردیا، تجاوزات مافیا نے سرکاری نالوں تک کو نہیں چھوڑا وہ اس کے اوپربھی دکانیں سجاکربیٹھے ہوئے ہیں ہر سڑک اور چوراہے پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جمایاہوا ہے ، پیرا فورس کی شہرمیں کارروائی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...