نوشہرہ ورکاں :دوسکولوں کے طلبہ کی میٹرک میں نمایاں پوزیشنز

نوشہرہ ورکاں :دوسکولوں کے طلبہ کی میٹرک میں نمایاں پوزیشنز

ارسلان باجوہ ،فواز احمد سرا، ابیہہ طارق ، مبین سحر ، فاطمہ ظفر ،نے میدان مارلیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)شہر کے دوسکولوں کے طلبہ کی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز ،گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026کے نتائج کا اعلان کر دیا جسکے مطابق کنڈرگارٹن سکول کے طالبعلم ارسلان باجوہ نے 1181نمبر حاصل کر کے شہر بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی سکول کے فواز احمد سراء اور ابیہہ طارق نے 1171نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی طالبہ مبین سحر نے 1164 نمبر حاصل کر کے تیسری جبکہ فاطمہ ظفر نے 1159 نمبر کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کیں ۔عوامی حلقوں نے طلبہ کی شاندار کامیابی پر کنڈرگارٹن سکول اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ادارے نوشہرہ ورکاں میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی بہترین تربیت کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...