اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پر غور
منتخب نمائندوں کی نشاندہی پرعوامی مسائل ترجیحاً حل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں پنجا ب ڈویلپمنٹ پروگرام ،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت جاری و نئی ترقیاتی سکیموں، عوامی مسائل کے حل اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ہوا۔ صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی محمود بشیر ورک اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے کی۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی ،متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہوں ، اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرزنے شرکت کی۔ شرکا کو مثالی گاؤں کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بارشوں کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل، نکاسی آب کی صورتحال اور مستقبل میں اربن فلڈنگ سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسر وں کو ہدایت کی کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کردہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران منتخب نمائندوں کو مؤثر طور پر آن بورڈ رکھا جائے ، ترقیاتی سکیموں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments