سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری

 سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری

کراچی(اے پی پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا بروقت اور موثر حل ہے جبکہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے ، جہاں ہر شکایت پر فوری کارروائی اور موثر فالو اپ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عوامی نمائندے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک کمپلینٹ سیل عوامی خدمت اور بہتر طرزِ حکمرانی کی عملی مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...