10کلو آٹے کا تھیلا 1300میں فروخت ‘روٹی ‘نان بھی مہنگے

10کلو آٹے کا تھیلا 1300میں فروخت ‘روٹی ‘نان بھی مہنگے

مہنگا آٹا ، گیس ، بجلی اور دیگر اخراجات نے کاروبار چلانا مشکل بنا دیا :تنور مالکان

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مہنگائی بے قابو ،علی پور چٹھہ میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ، روٹی، نان بھی مہنگے داموں بکنے لگے ۔ اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 1300روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ 1100 روپے مقرر ہے ۔ چکیوں پر آٹا 200روپے کلو کے قریب دستیاب ہے اور قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہر کے تنوروں پر 70گرام روٹی 20، سادہ نان 25 اور روغنی نان 40روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ تنور مالکان کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ایل پی جی کے بلند نرخ، مہنگی بجلی ، مزدوروں کی اجرت اور دیگر اخراجات میں اضافے نے کاروبار چلانا انتہائی مشکل بنا دیا ،اگر پیداواری لاگت کم نہیں ہوگی تو سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنا ممکن نہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور پرائس کنٹرول حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...