ڈی پی ایس وزیر آباد کے 2طلبہ کی ضلع میں پہلی پوزیشن

ڈی پی ایس وزیر آباد کے 2طلبہ کی ضلع میں پہلی پوزیشن

ابراہیم مجاہد اور رجب نور کے میٹرک میں 1174نمبر ،ملک کی خدمت کا عزم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی ایس سکول کے ہونہار طالبعلموں نے میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کے ہونہار طالبعلم ابراہیم مجاہد اور طالبہ رجب نور نے میٹرک امتحانات میں 1174 نمبر حا صل کر کے دونوں نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نہ صرف سکول کا نام روشن کیا بلکہ والدین کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ۔ طالبعلم ابراہیم مجاہد معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زوبیہ موکل چیمہ کے صاحبزادے ہیں۔ضلع ٹاپر ابراہیم مجاہد نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اب وہ بھی محنت کر کے والدہ کی طرح ڈاکٹر بنے گا اور ملک و قوم کی خدمت کرے گا ۔ہونہار طالبہ رجب نور نے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے علاقے اور ملک کی خدمت کو ترجیح دیں گی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،پرنسپل انعم سعید چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان اور شہر کے سیاسی سماجی حلقوں نے سٹوڈنٹس، سکول انتظامیہ اوربچوں کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...