پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

قائم مقام ہائی کمشنر کا دورہ گجرات چیمبر ‘صدر احمد حسن کی زیر صدارت میٹنگ

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں احمد حسن صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت ساؤتھ افریقہ کے ایکٹنگ ہائی کمشنر پیٔر جورڈان کے ساتھ میٹنگ کی گئی جس میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر نے مہمانوں کو گجرات چیمبر آف کامرس اور اس کی سروسز کا تعارف کر ایا۔ احمد حسن نے کہا کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 1994 سے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور تقریباً تین دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل بہتر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک تجارت، تعلیم، ثقافت، سفارت کاری اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ 2025 میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تجارت تقریباً 635 ملین امریکی ڈالر رہی۔ پاکستان کی اہم برآمدات میں ٹیکسٹائل، چاول، کھیلوں کا سامان، جراحی کے آلات، چمڑے کی مصنوعات، کیمیکلز اور انجینئرنگ کی مصنوعات شامل ہیں جبکہ ساؤتھ افریقہ سے کوئلہ، لوہا، سٹیل، کیمیکلز، مشینری اور دیگر صنعتی خام مال درآمد کیا جاتا ہے ۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ کوِڈ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں کمی آئی تھی لیکن اب اس میں کافی بہتری آ چکی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...