حافظ آباد:دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ملزم فرار
گھات لگائے ملزموں کے حملے میں فتح محمد موقع پر دم توڑ گیا ، بھائی محفوظ رہا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )نواحی گاؤں محمود پورہ میں سابق دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کے بعدملزم فرارہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فتح محمد کی محمد ریاض ، مشتاق رانجھاوغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔گزشتہ روز مقتول فتح محمد اپنے بھائی ظفر کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر ڈیرے سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستہ میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فتح محمد موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا بھائی ظفر بال بال بچ گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں محمدریاض ، محمد خان وغیرہ کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments