حافظ آباد :یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آج آغاز
حنیف محمد کرکٹ سٹیڈیم میں میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا مظاہر ہ ہوگا
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وطن عزیز کے یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تقریبات کا شیڈول جار ی کر دیا گیا۔آج 13اگست بروز جمعرات دن گیارہ بجے طلبا و طالبات میں کیلی گرافی مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق مہمان خصوصی ہونگے ۔13اگست کی رات 8بجے حنیف محمد کرکٹ سٹیڈیم حافظ آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا جائیگا۔ملک کے نامور فنکار و گلوکار ملی نغمیں اور ترانے پیش کرینگے جبکہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو 8بجے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہو گی جہاں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق پرچم کشائی کرینگے ۔ اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر عظیم رہنماؤں ،افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔اس موقع پر جشن آزادی ریلی بھی نکالی جائیگی ۔شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودے بھی لگائے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments