نئی نسل کو آزادی کی قدر کا احساس دلاناہوگا:اشفاق چیمہ
پیس کونسل کے تحت جشن آزادی تقریبات کا افتتاح، محسن عباس کابھی خطاب
ڈسکہ (نمائندہ دنیا‘نامہ نگار) آزادی کی قدر آزاد قومیں ہی جانتی ہیں، آزادی کی قدر و قیمت ہمارے اسلاف بہتر جانتے تھے جنھوں نے لاکھوں جانوں اوراپنی ماں بہنوں اوربیویوں کی قربانی دیکر انگریزوں اور ہندوؤں سے آزاد وطن حاصل کیا ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان پیس کونسل اشفاق چیمہ اور ضلعی صدر محسن عباس گھمن نے جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کو آزادی کی قدر و منزلت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے ۔ پیس کونسل ہفتہ شعور آزادی منا رہی ہے 14تا 21اگست مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرچم کشائی، ریلی ،سیمینار کا انعقاد، مٹھائیاں اور کھانا تقسیم کیا جائے گا جبکہ اختتامی تقریب ڈسکہ سول کلب میں ہو گی ،کیک کاٹا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments