نوشہرہ ورکاں میں یوم آزادی جوش و خروش اور ملی جذبے سے منایا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے سے منایا گیا۔
سب سے بڑی تقریب قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں ہوئی جس میں مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، انسپکٹر ضیافت علی باٹھ، عثمان بشیر گجر بردار ایم پی اے ، فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر راؤ عارف مشتاق، اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ، بورڈ آف گورنرز کے اراکین، سکول سٹاف، طلبا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے پرچم کشائی کی ،کیک کاٹا اور ایک ہزار پودے بھی لگائے ۔ اس کے علا و ہ میونسپل کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور سرکاری اداروں کے سربراہوں نے پرچم کشائی کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments