میونسپل کمیٹی ملکوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب

میونسپل کمیٹی ملکوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب

ناصر بوسال ،اے سی سہیل ،ڈی ایس پی ذوالفقار چٹھہ‘عدنان چودھری کی شرکت

ملکوال(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی ملکوال میں جشن آزادی کی تقریب میں ایم این اے ناصر اقبال بوسال، اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض اور ڈی ایس پی ذوالفقار احمد چٹھہ نے پرچم کشائی اور پریس کلب میں آزادی کیک کاٹا۔ جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی ملکوال میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال، اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض اور ڈی ایس پی ذوالفقار احمد چٹھہ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے قائم مقام صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، پریس کلب کے صدر رانا سلیم بوسال، جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ اورشہری بڑی تعداد میں موجود تھے ، تقریب میں نوجوانوں اور بچوں نے پاکستانی پرچم والے لباس پہن رکھے تھے ۔ بعد ازاں ناصر اقبال بوسال، اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض اور ڈی ایس پی ذوالفقار احمد چٹھہ پریس کلب ملکوال گئے جہاں انہوں نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں سابق یو سی ناظمین احمد بخش ذیلدار، نوازش علی گوندل، قاضی مظہر، مظفر اقبال گوندل ایڈووکیٹ، حسنین گوندل، اسرار گوندل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...