وزیرآباد:سہولت بازر انتظامیہ کی جانب سے خریداروں کیلئے انعامات
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد کے سہولت بازار میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کی ہدایت پر یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور منیجرسہولت بازار عبداللہ تبسم تھے ۔ تقریب میں خریداروں کیلئے خصوصی قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے جن میں موٹر سائیکل، واشنگ مشین، ایل سی ڈی اور دیگر انعامات موقع پر ہی شہریوں کو دئیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments