نوشہرہ :طلبہ نے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگا دئیے

نوشہرہ :طلبہ نے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگا دئیے

قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں تقریب ‘اے سی اور اہم شخصیات کی شرکت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں یوم آزادی منفرد انداز میں منایا گیا ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگائے گئے ۔ پاکستان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں طلبا اور اساتذہ نے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگا کر آزادی کے جذبے کو سرسبز پاکستان کے قیام کے بامقصد عزم میں تبدیل کر دیا ۔ شجر کاری کی یہ کامیاب مہم محکمہ جنگلات کے پروٹیکشن آفیسر راؤ عارف مشتاق، فاریسٹ انسپکٹر رانا نذیر حسین اور شجر کاری عملے کی رہنمائی اور معاونت سے مکمل ہوئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور دیگر ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...