آئین کے تحفظ کیلئے کردارادا کرینگے :چیئرمین قومی امن کمیٹی
حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں تحصیل و سٹی تنظیموں کے عہدیدار وں کی حلف برداری
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )قومی امن کمیٹی پاکستان کے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں تحصیل و سٹی تنظیموں کے عہدیدار وں کی حلف برداری کی تقریب جناح ہال حافظ آباد میں منعقد ہوئی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پروفیسر ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی سمیت ضلعی و تحصیل عہدیدار وں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ نومنتخب عہدیدار وں نے حلف اٹھاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت، امن و سلامتی کے فروغ اور اداروں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ، ہم ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئین پاکستان کے تحفظ، نظریہ پاکستان کی پاسداری اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments