پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
گجرات (نامہ نگار )پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وائٹ مال گروپ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین وائٹ مال چودھری ضمن اقبال مرکزی دفتر پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ہوا۔
اجلاس میں گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پاٹری مصنوعات کے نرخوں کے تعین کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں تمام ممبران نے رائے کا اظہار کیا اور اکثریت نے ریٹ میں اضافے کا عندیہ دیا جس پر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر حاجی ناصر محمود، حاجی زاہد، وائس چیئرمین حاجی مظہر حسین، راجہ اعجاز احمد، عرفان ظفر و دیگر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments