گوجرانوالہ وفاقی اورصوبائی کابینہ میں نمائندگی سے محروم

گوجرانوالہ وفاقی اورصوبائی کابینہ میں نمائندگی سے محروم

حکومتی ارکان اسمبلی بڑے منصوبے حاصل کرنے میں ناکام‘یونیورسٹی پر کام سست

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر زضلع گوجرانوالہ کو حکومت کے دو سال گزرنے کے باوجود وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہیں مل سکی۔ ضلع گوجرانوالہ،وزیر آباد کی 6نشستوں میں سے 5نشستیں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، صرف شہر کی واحد نشست سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کوشکست کے باعث اسمبلی سے محروم رہنا پڑا ،اسی طرح گوجرانوالہ ،وزیر آباد کی صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں میں سے صرف 6نشستیں تحریک انصاف کے پاس ہیں باقی تمام سیٹوں پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کامیاب قرار پائے تھے ، حکمران جماعت کے کامیاب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی حکومتی کابینہ کا حصہ بننے کیلئے اپنی اپنی لابی اور سرتوڑ کوششیں کرتے رہے لیکن ناکام رہے ماضی میں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ضلع کی تمام قومی وصوبائی نشستوں میں کلین سویپ کرتی رہی۔

جس کی وجہ سے گوجرانوالہ شہر کے تینوں حلقوں کے ایم این ایز وفاقی کابینہ کا حصہ رہے لیکن موجودہ کابینہ میں ان کو شامل نہیں کیا گیالیکن موجودہ پنجاب حکومت میں بھی گوجرانوالہ کے کسی بھی رکن قومی وصوبائی اسمبلی کو خاطر خواہ حکومتی عہدہ یاپروٹوکول نہیں دیا۔ حکومتی ارکان اسمبلی بڑے منصوبے حاصل کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث گوجرانوالہ یونیورسٹی کا قیام سست روی کاشکار ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی تعطل کا شکارپڑا ہے تعلیم ،صحت کے شعبہ میں عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہیں تاہم گوجرانوالہ شہر کی تعمیر وترقی کیلئے پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کے قریب خاطر خواہ فنڈز مختص کررکھے ہیں جن کی نگرانی براہ راست پنجاب حکومت کررہی ہے جن میں ماس ٹرانزٹ کا میگا پراجیکٹ ہے اس کے علاوہ شہر کاسیوریج سسٹم بہترکرنے کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...