ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال،طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، علاج معالجے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے انتظار گاہ، پرچی کاؤنٹرز اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضروری ادویات کی100فیصد دستیابی ہر وقت یقینی بنائی جائے اور علاج کیلئے آنیوالے ہر بچے کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments