ملاوٹ شدہ ڈیزل ، پٹرول فروخت ، شہریوں کا احتجاج
سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردو نواح کے علاقوں میں مبینہ ناقص ایندھن سے قیمتی گاڑیوں کے انجن کھٹارا ،متاثرین کا ذمہ داروں کیخلاف کاررو ائی کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اقبال اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ ڈیزل اور پٹرول کی فروخت پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ،لاکھوں رو پے کی گاڑیوں کے انجن کھٹارا بن گئے ۔سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردو نواح کے علاقوں گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ،سرکلر روڈ ڈسکہ ،ڈسکہ سیالکوٹ اور ڈسکہ پسرور روڈ ،سمبڑیال روڈ، ڈیفنس روڈ، کشمیر روڈ، حاجی پورہ روڈ، رنگ پورہ روڈ،پسرور روڈ پر واقع پٹرول پمپس پر مبینہ طور پرناقص پٹرول اورڈیزل فروخت کئے جانے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ شہر اور گردو نواح کے پٹرول پمپس کے غیر معیاری ڈیزل اور پٹرول سے گاڑیوں اور ٹریکٹر کے انجن خراب ہو رہے ہیں اور لاکھوں رو پے مالیت کی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹروں کے انجن ناقص پٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے کھٹارا بن چکے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ شہر و گردو نواح میں ناقص ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments