پٹرولیم قیمتیں ، غیر یقینی صورتحال سے مشکلات :ٹرانسپورٹرز
حکومت کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے :شیخ عبدالمتین
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور قیمتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ، رات کو قیمتیں کچھ اور اور جب کہ دن کو کچھ اور ہونے کی صورتحال کاروباری منصوبہ بندی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو متاثر کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات گاڑیوں کی دیکھ بھال ٹائرز ،سپیئر پارٹس اور دیگر اخراجات کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں غیر متوقع تبدیلیاں مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ عبدالمتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے واضح شفاف اور مستقل پالیسی اختیار کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو کاروباری فیصلے کرنے میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر شعبہ ملک کی معیشت اور سپلائی چین میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لیے حکومت کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments