نبی کریم ؐ نے انسانیت کو جہالت سے نکالا :صوفی خالد چشتی
سیرت طیبہ کو زندگیوں کا مرکز بنالیں تو امت کو درپیش مسائل حل ہوسکتے ہیں
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گنج گوہر بھٹی کے مقام پر سالانہ 81ویں محفل میلاد النبی ؐکا انعقاد کیا گیا ،صوفی خالد چشتی اویسی، سینئر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل ،امتیاز اظہر باگڑی،حاجی عبد الرشید چشتی اویسی، شہباز احمد کلیار،صاحبزادہ کاشف چشتی اویسی،ذوالفقار قمر آفریدی،محمد اویس چشتی ،پیر ساجد چشتی ، زبیر چشتی ،ملک یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،پیر حبیب الرحمن،میر محمد یوسف،حاجی راشد علی غوری،مولانا محمد جواد،علی یونس بٹ،محمد علی رفیق سمیت علما کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور عاشقان رسول ؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوفی خالد چشتی اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ؐکی ولادت باسعادت پوری انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، آپ ؐنے انسانیت کو جہالت، ظلم اور ناانصافی کے اندھیروں سے نکال کر توحید، عدل، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل بھی اسی میں ہے کہ ہم سیرتِ طیبہ ؐ کو اپنی زندگیوں کا مرکز بنائیں اور آپ ؐ کی تعلیمات پر خلوصِ دل سے عمل کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments