علی پورچٹھہ:گودام میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

علی پورچٹھہ:گودام میں آتشزدگی  لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں گودام کی بالائی منزل میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا ۔

سبزی منڈی کے قریب مشتاق حسین کے گودام کی بالائی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بالائی منزل کو لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...