دین میں رواجات کو داخل نہ کیا جائے :عبدالقدیر اعوان

دین میں رواجات کو داخل نہ کیا جائے :عبدالقدیر اعوان

ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے

گوجرانواالہ (نیوز رپورٹر)امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐکی ذات بے مثل و مثال ہیں،آپ ؐرحمۃ اللعالمین ہیں، ربیع الاول وہ مبارک ماہ ہے جس میں آپ ؐ دنیا میں جلوہ افروز ہوئے او ر آپ ؐ کی ذات سے تمام مخلوقات مستفید ہوئیں،اظہار محبت اور ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے ۔گوجرانوالہ میں بعثت رحمت عالم ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین میں رواجات کو داخل نہ کیا جائے کیونکہ جب بات درِ مصطفی ؐکی آتی ہے تویہاں محبت بھی اصول و ضوابط کی پابند ہے ،جب بات معجزات نبوی ؐکی آتی ہے تو آپ مخلوق کیلئے باعث رحمت ہیں مخلوق میں ہی مثالیں اٹھا کے دیکھ لیں، آسمان کی وسعتوں کی بات کرو تو شق قمر کی شہادت قرآن مجید دے رہا ہے ۔ابوجہل نے آپ ؐسے کہا کہ بتائیں میرے ہا تھ میں کیا ہے تو آپ ؐ نے فرمایا کہ میں بتاؤں یا جو ہاتھ میں ہے وہ بتائے تو ابوجہل کے ہاتھ میں کنکر تھے انہوں نے کلمہ پڑھا جس کی آواز مطلق کافر نے بھی سنی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مبارک میں آپ ؐکی شان میں پروگرامز کا انعقا د ضرور کیا جائے جس میں سیر ت پاک کے واقعات سنائے جائیں،صدقہ خیرات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...