آپؐ نے انسانیت کو محبت،حسن اخلاق کا درس دیا :مجاہد مہروی

آپؐ نے انسانیت کو محبت،حسن اخلاق کا درس دیا :مجاہد مہروی

ربیع الاول صرف خوشی کا موقع نہیں ، زندگیوں کو سیرتِ مصطفیؐ کے مطابق ڈھالیں

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )مولانا قاری محمد مجاہد مہروی اور قاری سجاد نقشبندی نے کہا ہے کہ ربیع الاول وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے دنیا کو اپنے محبوب، رحمت اللعالمین، حضرت محمد مصطفیؐ کی ذاتِ اقدس سے منور فرمایا، آپ ؐ کی آمد پوری انسانیت کیلئے اﷲ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے ،اﷲ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ، آپؐ نے انسانیت کو محبت، اخوت، عدل، برداشت، صبر، رحم دلی اور حسنِ اخلاق کا درس دیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع کشمیر نگر میں سالانہ محفل میلاد النبیؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ربیع الاول ہمیں صرف خوشی منانے کا موقع نہیں دیتا بلکہ یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ مصطفیؐ کے مطابق ڈھالیں اپنے گھروں میں محبت پیدا کریں، والدین کا احترام کریں، رشتہ داروں کے حقوق ادا کریں، پڑوسیوں کا خیال رکھیں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اپنی زبان و کردار کو پاکیزہ بنائیں، آج ہمارے معاشرے کو اگر کسی چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ سیرتِ رسول ؐ کے عملی پیغام کو اپنانا ہے ۔اس موقع پر عدنان فیصل گورائیہ ’مزمل حسین سونی ’ عتیق ساجد’وقاص پوسرا،رفاقت علی طاہر، یاور عباس ، اشرف گجر، ظفر اقبال گجر، حاجی اقبال مہر، ماسٹر ظفر اقبال مہر، حسن علی طاہر، عامر شہزاد گجر، امین گجر،صفدر گجر ،عنایت اﷲ گجر’ملک بابر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...