صدر چیمبر کے قریبی ساتھیوں نے ویژن گروپ چھوڑدیا
19اور 21ستمبر کو بزنس گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے :صغیر بٹ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ویژن گروپ کو ایک اور جھٹکا، صدر چیمبرعلی ہمایوں بٹ کے قریبی ساتھیوں نے ویژن گروپ کو خیرباد کہہ دیااور بزنس گروپ کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کردیا۔اس بات کا فیصلہ فرقان عزیز بٹ ، صغیر بٹ ، زبیر بٹ صدر جنرل بس سٹینڈ شکیل کمبوہ صدر سرکلر روڑ ،فرحان ربانی صدر پرنٹنگ اینڈ الائنس گوجرانوالہ ،طارق گجر صدر بسم اللہ مارکیٹ طیب رشید ،کامران مغل ،شبیر کمبوہ سربراہ گوندلانوالہ روڈ ، سلمان حیدر ، ذوالفقار بٹ ، عدنان انصاری صدر بیٹری ایسوسی ایشن ، ارسلان بٹ صدر بازار جھنڈو والا ، اسامہ بٹ ،عالمگیر بٹ ، عامر بٹ ، و دیگر نے گوندلانوالہ روڈ پر منعقدہ تقریب میں اس فیصلے کا اعلان کیا جس میں بزنس گروپ کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ صغیر بٹ نے کہا کہ بزنس گروپ کیلئے دن رات کام کریں گے اور ا ن کے نامزد امیدوار وں کو اے کلاس اور سی کلاس میں کامیاب کرائیں گے ۔انہوں نے واضح کیا ہے الیکشن مہم کے دوران تقاریر کر نے والے تمام صنعتکاروں کو چا ہیے کہ سب کی عزت کو محفوظ رکھا جائے صرف منشور پر بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 19اور 21ستمبر کو بزنس گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments