27 ستمبر کا لانگ مارچ حکمرانو ں کو بہا لے جائیگا:ریحانہ ڈار
ان شا اﷲاس بار واپسی عمران خان کے ساتھ ہی ہوگی:رہنما تحریک انصاف
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ27 ستمبر کا لانگ مارچ حکمرانو ں کو بہا کر لے جائے گا، ان شا اﷲاس بار واپسی عمران خان کے ساتھ ہی ہوگی ،وعدہ کیا تھا کہ عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ عمران خان کیلئے آخری خون کے قطرے تک قربانی دینے کیلئے تیار ہے ،میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ آپ سب تیار رہیں، ہم بھی تیار ہیں، کارکن تیاری شروع کریں، 27 ستمبر کو کامیاب ہو کر واپس آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب، ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ سیالکوٹ سے صاحبزادہ حافظ حامد رضا، علی اسجد ملہی، امجد باجوہ، مہر کاشف، وقاص بٹ، حاجی امان اﷲ، عمر جاوید گھمن، مہر فیصل، صدر سٹی سیالکوٹ میاں اعجاز جاوید اور سیکرٹری چودھری الطاف بھی موجود تھے ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے عمران خان کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرکے توہین عدالت کی ہے 27 ستمبرعمران خان کی رہائی کیلئے لانگ مارچ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments