حافظ آباد:نہر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد ، دوسرے کی تلاش
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگا ر)نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 48 گھنٹے بعد ریسکیو 1122 نے برآمد کر لی۔ 28 اگست کو اپر گوگیرہ کینال،
چک چٹھہ پل کے قریب نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو ٹیم نے ونی پل کے قریب اسد کی ڈیڈ باڈی برآمد کر لی جسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔دوسرے نوجوان آفتاب کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments