سیالکوٹ:گھر سے 72لاکھ کے زیورات رقم چرانے والا خواتین کا گروہ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سٹی سرکل تھانہ نیکاپورہ پولیس نے گھر میں 74 لاکھ روپے چوری کی واردات ٹریس،3 رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کرکے چوری شدہ 72 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔
محلہ کشمیریاں کے رہائشی منور حسین کی بہن کے گھر چوری کی وار دات ہو ئی تھی ، ایس ایچ او انسپکٹر جہانزیب خان او رٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے راشدہ پروین، نگینہ سلیم اور شہر بانو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان مختلف گھروں میں کام کاج کرتی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments