پنڈی بھٹیاں:بارش سے گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع

 پنڈی بھٹیاں:بارش سے گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع

دھان کے کاشتکار خوشی سے نہال ،نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے مشکلات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نالیوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہوگیا۔شدید گرمی اور حبس کے باعث کئی روز سے پریشان شہریوں کے موسم خوشگوار ہونے سے جہاں چہرے کھل اٹھے وہاں مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں اور صفائی کرنے والی کمپنی کی نااہلی سے شہریوں کو بارش سے پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نالیوں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارش کا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو گیا ہے ، گلیوں بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ،بارش کے باعث شہر اور گردونواح میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی اور گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔بارش سے دھان اور دیگر فصلوں پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور شدید گرمی سے دھان کی فصل میں پانی کی کمی میں بہتری آئے گی جس سے حالیہ بارش سے کسانوں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...