حافظ آباد :ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی یوم دفاع پرتقریبات
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے یوم دفاع پرخصوصی تقریبات کاانعقادکیا۔ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہو ئی ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی اوفواد احمدنے پرچم کشائی کی ۔
تقریب میں ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر نرجس جعفری، سی ای او ایجوکیشن اکرم اشرف، سی او میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھو ودیگر افسروں، ملازمین اور معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پرافواج پاکستان کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پاک فوج کے شہیدمنیر کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ شہیدکے اہلخانہ بھی موجو دتھے ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مدینہ کالونی ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد،گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس/دانش سکول ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول جلالپور بھٹیاں و دیگر سکولوں ، کالجوں میں یوم دفاع کی تقریبات ہوئیں ۔پرنسپل زمان چیمہ ، شائستہ عامر ودیگرشریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments