اینٹی کرپشن کی کارروائیاں،3 اہلکار رشوت لیتے گرفتار
کلرک مدثر اقبال ،فیلڈ آفیسر قمر زمان ،نائب قاصد محسن شاہ دھرلئے گئے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )اینٹی کرپشن کی مختلف کارروائیوں میں 3 سرکاری اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں کامیاب ٹریپ ریڈز کر کے مختلف محکموں کے 3 سرکاری اہلکاروں کو رشوت لیتے قابوکر لیا۔منڈی بہاؤالدین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ریڈ کر کے لوکل گورنمنٹ کے جونیئر کلرک مدثر اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 20 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد ،گجرات میں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کے سرکل آفیسر آفتاب حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کارروائی میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گجرات کے فیلڈ آفیسر قمر زمان کو این او سی جاری کرنے کے عوض شہری سے 50 ہزار رشوت لیتے گرفتار کر لیا ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کر کے لوکل گورنمنٹ منڈی بہاؤالدین کے نائب قاصد محسن شاہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے 15 ہزار روپے کی رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف کا کہنا ہے کہ بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ملزموں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments