وزیرآباد:چوری کا الزام ، الٹا لٹکاکر لڑکے پر وحشیانہ تشدد
نواحی علاقے بھٹی کے میں ملزموں نے اپنی عدالت لگا لی،مقدمہ درج
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نواحی گاؤں بھٹی کے میں نوعمر لڑکے پر وحشیانہ تشدد، اپنی عدالت لگانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔وزیرآباد کے نواحی علاقے بھٹی کے میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقامی ملزموں نے اپنی عدالت لگا لی اور مبینہ چوری کے الزام میں نوعمر لڑکے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم فرمان علی بھلر نے حسن علی کو گھر سے بلا یا اور کوارٹر زمیں لے گیا۔ وہاں ملزم نے حسن علی پر رقم چوری کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر رسے سے الٹا لٹکا دیا۔ ملزم نے نوعمر لڑکے کو ڈنڈوں سے بے دردی سے پیٹا اور اس کے ساتھ موجود دیگر افراد واقعہ کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ مظلوم لڑکا رحم کی دہائیاں دیتا رہا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاقہ مکینوں نے غیر انسانی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نجی ٹارچر سیل قائم کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments