سمندری:سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،پارکوں کی بحالی کا فیصلہ

 سمندری:سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،پارکوں کی بحالی کا فیصلہ

چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی شہباز بابر، راؤ کاشف کی اے سی سے ملاقات

سمندری(نمائندہ دنیا )اندرون شہر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، اہم شاہراہوں کو روشن کرنے ، پارکوں کی بحالی و تزئین و آرائش سمیت دیگر بنیادی نوعیت کے ترقیاتی کاموں پر جلد عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی فیصل آباد شہباز بابر، رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کے درمیان ملاقات ہواجس میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہری سہولیات کی بہتری اور میونسپل سروسز کو مؤثر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیااس موقع پر مسلم لیگی رہنما و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم صدر مرکزی انجمن تاجران شبیر احمد مہالمی سمیت میونسپل کمیٹی کے افسر بھی موجود تھے اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور اندرونی علاقوں میں ناکارہ سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہے وہاں نئی لائٹس نصب کی جائیں گی جبکہ اہم شاہراہوں کی مناسب روشنی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...