گندم 5200 روپے من ،آٹا 155 روپے کلو سے تجاوز
فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک جا پہنچی
چناب نگر(نامہ نگار )آ ٹے اور گندم کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دورہو گئیں ۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5200 روپے فی من جبکہ دیسی آٹے کی قیمت 155 روپے فی کلوگرام سے تجاوز کر گئی جبکہ فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک جا پہنچی ۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث بالخصوص مزدور طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی فراہم کرنے کے لیے 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اس پر مؤثر انداز میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ سرکاری نرخ پر دستیاب 10 کلوگرام آئے کا تھیلا مارکیٹ میں نایاب دکھائی دیتا ہے جس کے باعث شہری مہنگے داموں اوپن مارکیٹ سے آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ والا آٹا مبینہ طور پر انتہائی کم مقدار میں سپلائی کیا جاتا ہے۔، شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، سرکاری نرخ پر آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنانے اور مبینہ ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments