مخالفین کی عدالت جاتے مدعی کو ٹریکٹر تلے کچلنے کی کوشش

مخالفین کی عدالت جاتے مدعی کو ٹریکٹر تلے کچلنے کی کوشش

آصف حملہ میں محفوظ رہا ، لوگوں نے ملزموں کو پکڑ لیا ، پو لیس کے حوالے

ڈسکہ(نامہ نگار )قتل کے مقدمہ میں پیشی جانے والے موٹر سائیکل سوار کوٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،جان سے مارنے کی کوشش،اعجاز احمد ،محمد آصف کے ہمراہ الگ الگ موٹر سائیکلوں پرعدالت پیشی پر جا رہا تھا کہ جب وہ تھانہ سٹی کے علاقہ الفنان کاپٹری نہر پہنچے ٹریکٹر ٹرالی والے نے جان سے مارنے کی نیت سے آصف کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے وہ سڑک کے درمیان گر گیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے اس کے سر سے ٹریکٹر گزارنے کی کوشش کی لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے آصف محفوظ رہا ڈرائیور نے کسی کو کال کی اور بھاگنے لگا تو جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے پکڑ لیا ، ڈرائیور کا نام سعد اور ٹریکٹر ٹرالی کے مالک کا ظہیر معلوم ہوا وجہ عناد یہ ہے آصف کی دشمنی چل رہی تھی جس میں آصف کے 3 بھائی قتل ہو چکے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...