سیالکوٹ:پیزا شاپ کے ملازمین کے ساتھ ڈکیتی فکے ملزم گرفتار

 سیالکوٹ:پیزا شاپ کے ملازمین  کے ساتھ ڈکیتی فکے ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گوہدپور کے علاقے میں پیزا شاپ کے ورکرز کے ساتھ واردات کا معمہ حل، ملزموں کو گرفتار کرکے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔

تھانہ مرادپور پولیس نے پیزا شاپ کے ورکرز کو ان کی رہائش گاہ پر اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی واردات کا سراغ لگا کر 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر کوگوہدپور میں موجود پیزا شاپ کے ورکرز رہائشی ہاسٹل میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے یرغمال بنا کر رقم اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔ گرفتار ملزموں میں ذوالقرنین، لقمان اور صائم مشتاق شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...