رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم نا ہرا کا پٹرول سبسڈی کیمپوں کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے نوشہرہ ورکاں اور تتلے عالی میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے قائم پٹرول سبسڈی کیمپوں کا دورہ کیا
انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق پٹرول پر سبسڈی مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ حکومتی ریلیف پروگرام کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments